(ویب ڈٖیسک) ہماری روزمرہ کی زندگی میں ناشتہ ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے، لیکن اکثر لوگ وقت کی کمی یا لاپرواہی کے باعث اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔ حالانکہ، ایک صحت بخش ناشتہ نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ روزانہ متوازن اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ کرنے کے کیا فوائد ہیں۔
ماہرینِ صحت اور غذائی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم خوراک ہے، بغیر ناشتہ کیے آفس جانا یا اپنے امور انجام دینا جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات کا موجب بن سکتا ہے۔
ماہرینِ غذائیت اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ناشتہ دن کے آغاز میں جسم اور دماغ کو چاق و چوبند رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
ساری رات کے بعد خون میں گلوکوز کی سطح کم ہو جاتی ہے، اور ناشتہ جسم کو فوری توانائی فراہم کرکے دن کی بہترین شروعات میں مدد دیتا ہے, ناشتے کی عادت اپنانا صحتمند رہنے کے لئے بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت شروع
ناشتے کے بغیر آفس، کالج، یونیورسٹی یا سکول جانا جلد تھکن کا باعث ہوتا ہے، کیونکہ جسم کو رات بھر کی فاسٹنگ کے بعد غذائی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔