اسلام آباد : زکوٰۃ فنڈ میں کروڑوں روپے کےغبن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد کے زکوٰۃ فنڈ میں کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے، انکوائری کمیٹی نے بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 185 زکوٰۃ کمیٹیوں کے متعدد چیئرمین بھی مبینہ طور پر غبن میں ملوث ہیں، غریب اور نادار افراد کے فنڈ میں کرپشن کی انکوائری اکتوبر 2024میں شروع ہوئی،ابتدائی انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی ہے، انکشاف ہوا ہے کہ متعدد زکوٰۃ کمیٹیوں کا ریکارڈ ہی غائب کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سابق امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کو کرپشن پر 11 سال قید کی سزا
ابتدائی رپورٹ میں زکوٰۃ فنڈ کو شفاف بنانے کے لیے تجاویز بھی دی گئی ہیں، ان میں ایڈمن آفیسر، سٹینوٹائپسٹ کو سروس سے برطرف کرنے کی تجویز بھی شامل ہے،تجویز دی گئی کہ نادرا کے بائیو میٹرک ریکارڈ کے ذریعے مستحق افراد کو زکوۃ فراہم کی جائے
کرپشن کی رقم کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی تجویز بھی انکوائری رپورٹ میں شامل ہے،اس بارے میں چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ معاملہ ایف آئی اے کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔