گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Jan 30, 2025 | 12:44:PM
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلیئرنگ گزشتہ ایک ہفتے سے رُکی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویجیٹیبل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ پورٹ ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے، جبکہ کنسائنمنٹس کے لیے جہاز بندرگاہ پر قطار میں کھڑے ہیں۔

ان کے بقول  کنسائنمنٹ کلیئر نہ ہونے کے باعث ڈیمیجز اور دیگر جرمانے بڑھ رہے ہیں، جس سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر

شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ کسٹم کے سافٹ ویئر کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر فوری طور پر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک میں خوردنی تیل کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔