پاک چین دوستی پرلگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، سوڈان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں

Jan 30, 2025 | 13:11:PM
پاک چین دوستی پرلگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ سوڈان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ مراکش میں کشتی کے حادثے سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، مقابلے میں میجر اور سپاہی شہید

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن مشقوں کا انعقاد ہونے جارہا ہے، امن مشقوں کا مقصد میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنا ہے۔