کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار عجیب انداز سے رن آؤٹ، دیکھنے والے حیران

Jan 30, 2025 | 13:25:PM
کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار عجیب انداز سے رن آؤٹ، دیکھنے والے حیران
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیائے کرکٹ عجیب و غریب واقعات سے بھری پڑی ہے جس میں کبھی کوئی فیلڈر دنگ کردینے والا کیچ کرتا ہے تو کبھی کوئی بیٹر ایسا چھکا لگاتا ہے جو سالوں دیکھنے کو نہیں ملتا،کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو شائقین مدتوں یاد رکھتے ہیں۔

 حال ہی میں انگلینڈ انڈر 19 اور جنوبی افریقا انڈر 19 کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انوکھا رن آؤٹ دیکھنے کو ملا جس سے متعلق اگر ہم یہ کہیں کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے تو غلط نہ ہوگا،ہوا کچھ یوں کے انگلینڈ کے بیٹر آریان ساونت نے جنوبی افریقی بولر جیسن رولیس کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلا لیکن گیند شارٹ لیگ فیلڈر جوریچ وین کے ہیلمٹ سے ٹکرا کر وکٹوں پر آلگی۔

اب آریان ساونت شاٹ کھیل کے اپنی مقررہ لائن (کریس) سے آگے بڑھ گئے تھے جبکہ گیند فیلڈر جوریچ وین کے ہیلمٹ سے لگ کر اسٹمپ پر جالگی جسے امپائر نے آؤٹ قرار دیدیا۔

بعدازاں فیلڈر کو سخت تکلیف میں بھی دیکھا گیا جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

اس واقعے پر شائقین نے بے یقینی کا اظہار کیا، کچھ شائقین نے اس واقعے کی نایابیت کو سراہا جبکہ دوسروں نے نشاندہی کی کہ کرکٹ ایک خطرناک کھیل ہے۔