شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ

Jan 30, 2025 | 15:55:PM
شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارتِ داخلہ نے سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیئے۔

ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے سلسلے میں دونوں افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں، وزارتِ داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کہنے پر پاسپورٹ منسوخ کیے، نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔