محفوظ نجی زندگی کیلئے ہر چیز شیئر کرنا ضروری نہیں سمجھتی: خوشی کپور

لوگ اداکاراؤں کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں خود پر یقین رکھنا چاہیے

Jan 30, 2025 | 16:52:PM
محفوظ نجی زندگی کیلئے ہر چیز شیئر کرنا ضروری نہیں سمجھتی: خوشی کپور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ناموربالی وڈ فلم ساز بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور نے کہا ہے کہ لوگ اداکاراؤں کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ خوشی کپور نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم "دی آرچیز: سے کیا تھا،تاہم اب وہ بڑے پردے پر اپنی نئی فلم "لوویاپا" کے ذریعے نظر آئیں گی۔

ایک انٹرویو میں خوشی کپور نے کہاہے کہ "لوویاپا" کی کہانی جدید، نوجوانوں سے متعلق اور مختلف ہے جس نے انہیں اس پروجیکٹ کی طرف متوجہ کیا، فلم میں ان کا کردار ان کی اصل شخصیت سے بہت مختلف ہے جس کی وجہ سے یہ ایک چیلنج تھا۔

خوشی کپور نے سوشل میڈیا کے دباؤ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو محفوظ رکھنا چاہتی ہیں اور ہر چیز شیئر کرنا ضروری نہیں سمجھتیں، سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا ایک افسوس ناک رویہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی مداح کی دبئی میں شاہ رُخ خان سے ملاقات، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا ہے کہ لوگ اداکاراؤں کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں جبکہ ہر اداکارہ کے اپنے منفرد ہنر ہوتے ہیں، ہمیں خود پر یقین رکھنا چاہیے اور ان باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔