ایف بی آر نے  1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ روک دیا

Jan 30, 2025 | 18:23:PM
ایف بی آر نے  1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ روک دیا ہے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ارشد  محمود لنگڑیال نے کہا کہ کمیٹی کو مطمئن کرنے تک گاڑیاں نہیں خریدیں گے،سینیٹ قائمہ کمیٹی پہلے رولز پر پیپرا اتھارٹی کو بلائے، جب تک پیپرا رولز پر کمیٹی مطمئن نہیں  گاڑیوں کی خریداری منجمد رہے گی ۔

فیصل واوڈا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ایف بی آر کے  100 ویگو ٹرکس کہاں اور کس کے استعمال میں ہیں؟سب ثبوت ہیں، افسران گاڑیوں کے اسٹیکر اتار کر گھروں میں استعمال کرتے ہیں،آئندہ بھی کریں گے۔

اس سے قبل  فیصل واوڈا نے اجلاس میں کہا کہ 22 جنوری کے کمیٹی اجلاس کے بعد ٹیکس حکام گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں ، ایف بی آر کے افسران نے مجھے براہ راست مارنے کی دھمکی دی، ایف بی آر کے اہلکاروں علی صالح،شاہد سرمرو اور ڈاکٹر سجاد صدیقی نے دھمکی دی، کراچی میں رہتا ہوں اور دھمکیوں کو جواب دینا بھی جانتا ہوں، ایف بی آر کے حکام نے کاروبار ختم کرنے کی بھی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں : بینکوں سے قرض لینے کے خواہشمندوں کو گورنر سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی