فیصل آباد؛زرعی صارفین کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس علی)فیصل آباد کے زرعی صارفین کیلئے اچھی خبر،53 ہزار زرعی صارفین کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بلوں کی مقررہ تاریخ میں دس روز کی توسیع کی گئی، زرعی صارفین کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں آن لائن توسیع کی گئی،حکام کاکہناتھا کہ بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع سے صارفین کو لاکھوں روپے جرمانوں سے چھٹکارہ ملے گا۔
فیسکو حکام نے کہاکہ زرعی صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ٹیوب ویل صارفین کے بلوں میں توسیع کا مقصد زرعی صارفین کو ریلیف دینا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر نے پھر روپے کو روند دیا، قیمت میں بڑااضافہ