وزیراعظم کی باتیں غیر متعلقہ،آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا:بیرسٹر گوہرخان

Jan 30, 2025 | 19:32:PM
وزیراعظم کی باتیں غیر متعلقہ،آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا:بیرسٹر گوہرخان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش پر چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی ردعمل دے دیا۔ 

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے،وزیراعظم کی جانب سے آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا،وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسیران کی رہائی اور 2 واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے،ہم نے مینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے۔ 
 بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کی باتیں غیر متعلقہ ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو ہاؤس کمیٹی کی دعوت کے معاملے پر رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا ہےکہ ہاوس کمیٹی بنانا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے،وزیر اعظم کا اصل موقف دیگر پارٹیوں سے ان کا الگ رویہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ کمیشن پر لوگوں کا اعتماد ہوتا ہے،ہاوس کمیٹی بنانے کی تجویز کوئی بہتر نہیں ہے،حکومت اگر مزاکرات پر سنجیدہ ہوتی تو کمیٹی اب تک بن چکی ہوتی،ہماری قانون اور انصاف کی جنگ چل رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور انصاف کے سامنے پیش ہوتے رہیں گے جیسے بھی ممکن ہو،پی ٹی آئی کامزاکرات کا دروازہ کھولنے کا مقصد ملک اس وقت سیاس عدم استحکام کا شکار ہے۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہم مزاکرات کے لئے راضی ہوئے،معاملات کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے حکومت کی نیک نیتی شامل ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر کے 3 افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دی ہیں: سینیٹر فیصل واوڈا