بیرونی قرض کی ادائیگی کے بعد ملکی مجموعی ذخائر 16ارب5کروڑ ڈالر رہ گئے

Jan 30, 2025 | 19:38:PM
بیرونی قرض کی ادائیگی کے بعد ملکی مجموعی ذخائر 16ارب5کروڑ ڈالر رہ گئے
کیپشن: سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)بیرونی قرض کی مد میں ادائیگی کے بعد ملکی مجموعی ذخائر کم ہو کر 16ارب 5کروڑ ڈالر رہ گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 7.60 کروڑ ڈالر گھٹ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ 

کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.10 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.68 ارب ڈالر پر آگئے،سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 13.70 کروڑ ڈالر کم ہوکر 16 ارب 5 کروڑ ڈالر پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم شعبان المعظم کب ہو گی؟رویت ہلال کمیٹی نے بڑا اعلان کردیا