(طیب سیف)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 7 پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچا دیا۔
زندہ بچ جانے والوں کو سپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ کرکے واپس لایا گیا،تفتیشی افسر نے واپس آنے والوں کے بیانات قلمبند کرلئے۔
واپس آنے والوں کا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہاکہ انسانی سمگلرز نے تشدد کا نشانہ بنایا،واپس لائے جانے والے افراد نے انسانی سمگلرز کی تفصیلات بھی دے دیں،ایف آئی اے نے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے قرض لینے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر