محبت کی شادی میں کراچی آئی امریکی خاتون چھیپا ہیڈ آفس منتقل

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(سلمان سلیم) پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکہ سے آئی خاتون کو پولیس نے نجی ہوٹل سے چھیپا ہیڈ آفس منتقل کردیا۔
ترجمان چھیپا ویلفیئر کے مطابق خاتون کو علیحدہ کمرہ فراہم کیا گیا ہے، خاتون ذہنی دباؤ میں ہے کسی سے بات نہیں کر رہی۔
ترجمان چھیپا ویلفیئر کا کہناتھا کہ خاتون کو کھانا فراہم کیا گیا ہے جبکہ وہ شدید ذہنی دباؤ میں ہے۔
قبل ازیں،ایک آنٹی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس لڑکی کی شادی کرادیں گی اور دعویٰ کیا کہ ہمارے علاقے کی بہو ہے ہمیں ان سے ملنے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ باہر نکالو ہمارے ایریا کی بہو ہے، ہماری بہو ہے ان کو باہر نکالو، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی شادی کس کے ساتھ کروائیں گی تو انہوں نے کہا کہ بہت سارے مل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی خاتون نے لڑکے سے شادی سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا