رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟ جانئے

Jan 30, 2025 | 23:57:PM
رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟ جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے بتایا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے، کسٹمز فیس لیس نظام سے خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے گھی تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے،عاطف اکرام نے بتایا کہ تیل کے جہاز پھنسنے سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمرج پڑ رہا ہے، پام آئل کلیئر نہ ہونے سے رمضان میں گھی اور تیل کی قلت ہوگی۔

گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ایف پی سی سی آئی کے صدر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ ہوچکا ہے ، رمضان میں گھی اور تیل کی قیمت میں 25 سے 30 روپے اضافہ ہوسکتا ہے، کسٹم کے نئے فیس لیس سسٹم کے بعد صورتحال خراب ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وفاقی حکومت نے بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم کردی