(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران اموات کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 19سے 25 جولائی کے دوران دنیا بھر میں کورونا کے باعث 69 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں، اموات کی شرح 21 فیصد بڑھ گئی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس عرصے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 8 فیصد بڑھ گئی۔سب سے زیادہ اموات امریکا اور جنوب مشرقی ایشیا سے رپورٹ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: موذی وبا کورونا سےمزید 86افراد جان سے گئے،4537 نئے مریض