(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ابھی ہم مکمل طور پر کورونا کے خطرے سے باہر نہیں نکلے۔ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خلاف اقدامات تیز کرنے ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہامریکی ماسک پہننے اور ویکسی نیشن کے عمل کو سیاست کی نذر نہ کریں، کورونا ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ریاست کا نہیں زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاغیر ویکسین شدہ افراد کو دفتروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا۔جو بائیڈن نے مزید کہا کہ معاشرے، کاروبار اور سکولوں کو بند کرنے سے بچانے کیلئے ہمارے پاس اقدامات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:موذی وبا کورونا سےمزید 86افراد جان سے گئے،4537 نئے مریض