(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 12 سالہ لڑکے نے گھر میں چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون میں 12سالہ لڑکے نے والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔
12سالہ سلیمان کی گھر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ نوک جھونک ہوئی تھی جس پر اس کی والدہ نے سلیمان کو ڈانٹا اور کہا کہ اس کی اس کے والد سے شکایت کرے گی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ بچہ یہ سن کر کمرے میں گیا اور اندر سے کنڈی لگالی جس کے بعد اس نے چھت میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: کپڑوں،جوتوں کو خاص لمحات کیلئے رکھنا چھوڑدیں،سینئر اداکار