(24 نیوز)اسلام آباد میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پنجاب کے علاقوں خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گجرات، نارووال میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤا لدین، فیصل آباد ،سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گو جرانوالہ اور لاہورمیں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، سوات، دیر، مالاکنڈ ،مردان، صوابی، چارسدہ، پشاور، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران ایبٹ آباد، اپر دیر، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مانسہرہ میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم ژوب، بارکھان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موذی وبا کورونا سےمزید 86افراد جان سے گئے،4537نئے مریض