گلگت بلتستان جانیوالے سیاح خبردار!!!منجمد جھیلیں ٹوٹنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق مختلف مقامات پر منجمد جھیلیں ٹوٹنے کا خدشہ ہے جس کے باعث سیاحوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ کا کہناہےکہ اگلے 2 ہفتے احتیاطی تدابیر پر سخت عمل کرنے کی ضرورت ہے لہٰذا عوام خصوصاً سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر نہ کریں جب کہ ٹورازم ڈپارٹمنٹ موزوں مقامات پر سیاحوں کے لیے احتیاطی تدابیر کی معلومات آویزاں کرے۔
محکمہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ قدرتی آفت کی اطلاع جی بی ڈی ایم اے کے ٹیلی فون نمبر05811920874 پر دی جائے۔محکمہ داخلہ نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹیز اپنے اضلاع میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کریں۔
تمام محکمے کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں، ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ معلومات کی بروقت فراہمی کے لیے پولیس کنٹرول رومز بھی ہائی الرٹ کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آج کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ،لاک ڈائون ہو گا یا نہیں