سشمیتا سین کا15سال چھوٹے مداح سے رومانس، اداکارہ نے سب کچھ بتا دیا

Jul 30, 2021 | 12:45:PM
سشمیتا سین کا15سال چھوٹے مداح سے رومانس، اداکارہ نے سب کچھ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سشمیتا سین اپنی عمدہ اداکاری کے ساتھ ساتھ مضبوط شخصیت کیلئے بھی جانی جاتی ہیں ۔ سشمیتا سین کا شمار ان نامور شخصیات میں ہوتا ہے  جو اپنی شرطوں پر اپنی زندگی جیتی ہیں ۔سشمتا سین کے لاکھوں چاہنے والے ہیں لیکن ان کا دل اپنے ہی ایک فین پر آگیا۔عمر کی پرواہ کئے بغیر سشمیتا خود سے چھوٹے 15 سال روہمن شال کو دل دے بیٹھیں۔ 

بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سشمتا کو چیمپئن آف چینج ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔سشمتا جب بولتی ہیں تو سننے والے انہیں گھنٹوں سنتے رہ جاتے ہیں۔ بیحد سمجھدار اور اپنی شرائط پر جینے والی ادکارہ نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔سشمتا کی زندگی کا فلسفہ سب سے جدا ہے، ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کھل کر اپنے تعلقات کے بارے میں دلچسپ واقعہ بتایا تھا جیسا کہ سب کو معلوم بھی ہے کہ سشمتا کے دنیا بھر میں چاہنے والے ہیں۔ اسی طرح روہمن شال بھی انکے مداح تھے۔ روہمن اکثر سوشل میڈیا پر انہیں پیغام بھیجا کرتے تھے، سشمیتا نے غلطی سے ایک دن روہمن شال کا بھیجا ہوا پیغام پڑھا اور انہوں نے جواب بھی دے ڈالا۔ اور پھر روہمن شال کی باتوں نے سشمیتا کا دل جیت لیا اس کے بعد دھیرے دھیرے دونوں کی باتیں ہونے لگیں۔ پھر روہمن نے سشمیتا کو فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے بلایا۔ سشمیتا میچ دیکھنے گئیں اور روہمن انہیں اتنے پسند آئے کہ عمر کی پرواہ کئے بغیر سشمیتا خود سے چھوٹے 15 سال روہمن شال کو دل دے بیٹھیں۔ 

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اکثر بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس کے بعد ان کے فینس اور سوشل میڈیا یوزرس کنفیوز ہوگئے ہیں ۔ لوگوں کو یہ لگ رہا ہے کہ روہمن اور سشمیتا کے درمیان کچھ تلخی پیدا ہوگئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر سشمیتا سین کی یہ پوسٹ اب کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ روہمن شال اور سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ۔ اس پوسٹ نے لوگوں کی الجھنوں کو بڑھا دیا ہے۔ سشمیتا نے لکھا ہے کہ ’’جب ہم اپنی زندگی میں کسی بھی چیز سے نہیں ابر پاتے ہیں تو  اکثر خود کو ایسے رشتوں کی طرف کھینچنا ہوا پاتے ہیں  جو ہمیں درد اور زخم دیتے ہیں یا پھر ایسے رشتے جو کبھی درد اور زخم کو چھو نہیں پاتے۔ ہم پھر ایک دہو راہوں والے راستے اپنا لیتے ہیں۔ ہمیں خود کو بیدار کرنا چاہئے، یہ ہمیں خود اور دوسروں سے ملانے کے راستے پر لے جاتا ہے‘‘۔
 

سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے : پریشانی یہ ہے کہ عورتوں کو لگتا ہے کہ وہ بدل جائے گا ، وہ نہیں بدلے گا ۔ مرد جو غلطی کرتے ہیں وہ یہ کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی چھوڑ کر نہیں جائے گی ، وہ چلی جائے گی ۔اپنی اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے سشمتا سین نے کیپشن میں لکھا : کہانی کا حاصل یہ ہے کہ وہ نہیں بدلے گا اور وہ چلی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کچھ ایموجیز بھی شیئر کی ہیں ۔سشمیتا سین کی ان چند لائنوں سے اس بات کا اندازہ نہیں لگ رہا ہے کہ وہ کس کے بارے میں کہہ رہی ہیں اور انہوں نے کیا سوچ کر یہ بات لکھی ہے ، لیکن ان چند لائنوں میں کافی گہری بات ہے ، اس لئے فینس اس کو روہمن سے جوڑ کردیکھ رہے ہیں اور پوچھ بھی رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے نا ۔

اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد  ناقدین نے سشمیتا سین اور روہمن شال کے رشتے کے بارے میں قیاس آرائی شروع کردی ہے ۔ ایک شخص نےلکھا : امید ہے کہ آپ دونوں الگ نہیں ہوں گے۔وہیں ایک دوسرے شخص نے لکھا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کے پارٹنر کے ساتھ سب ٹھیک ہے ۔ جبکہ کئی افراد  ایسے بھی ہیں جنہوں نے سشمیتا کی بات سے اتفاق ظاہر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  ’رام تیری گنگا میلی‘سے شہرت پانے والی اداکارہ منداکنی کا آج 58واں یوم پیدائش