کورونا کا اسلام آباد ہائیکورٹ پر وار , جسٹس محسن اختر کیانی وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کورونا وائرس کا اسلام آباد ہائی کورٹ پر وار , جسٹس محسن اختر کیانی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کے عدالتی سٹاف بھی کورونا کا شکار ہو گیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کے سٹاف ممبر افتخار ،ریڈر مدثر ریاض، کلرک طاہر محمود نائب کورٹ پولیس اہلکار جعفر شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی کا نائب قاصد بھی کرونا وائرس کا شکار ہوا ہے۔کورونا کیسز کے بعد کورٹ روم نمبر تین کو بند کردیا گیااور کمرہ عدالت کو ڈس انفیکٹ کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جسٹس بابر ستار کے سٹاف میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی،جسٹس بابر ستار کے ریڈر روحان اور کلرک عدنان منظور کی رپورٹ مثبت آئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موذی وبا کورونا سےمزید 86افراد جان سے گئے،4537نئے مریض