صدر مملکت نے سندھ اور پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ اور پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175A کے تحت ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی ہے ،سندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس مسز راشدہ اسد، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی کے ناموں کی منظوری جبکہ پشاور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ، جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس وقار احمد کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا اسلام آباد ہائیکورٹ پر وار , جسٹس محسن اختر کیانی وائرس کا شکار