سرکاری کالجوں کے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم، اساتذہ کو اپنی پسند کے کالجوں میں جانے کا موقع مل گیا،اساتذہ تبادلوں کے لیے یکم اگست سے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق یکم سے 8 اگست تک سرکاری کالجوں کے اساتذہ تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے ای پورٹل پر اساتذہ اپنے کوائف جمع کرائیں گے، آن لائن درخواستیں جمع کرانے والے اساتذہ تبادلوں کے اہل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اس ضمن میں پورٹل قائم کر دیا، پورٹل میں پہلے سے رجسٹرڈ اساتذہ اپنے تبادلوں کیلئے کوائف جمع کرواسکتے ہیں، اساتذہ کو اپنی پسند کے تین کالجوں کا انتخاب کرنا ہوگا، متعلقہ کالج میں سیٹ خالی ہونے کی صورت میں اساتذہ کو میرٹ لسٹ کے مطابق ٹرانسفر کیا جائے گا، اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات بھی ای سسٹم کے تحت کیے جائیں گے۔
دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کا سروس ریکارڈ آن لائن کردیا، اساتذہ اپنی ریٹائرمنٹ، اے سی آرز، پروموشن، سینیارٹی لسٹنگ، ٹریننگز، تبادلہ جات اور چھٹیاں گھر بیٹھے حاصل کرسکیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سروس ریکارڈ ڈیجیٹلائز ہونے سے ٹیچرز کو کلریکل جکڑ بندیوں سے نجات مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب بار کونسل کے دو اہم عہدیدار مستعفیٰ