(ویب ڈیسک)راکیش اوم پرکاش نے اپنی آٹوبائیوگرافی میں لکھا ہے کہ 1998 کا ایک سرد دن تھا جب میں نے امیتھ جی کو اسکرپٹ دیا اور خیال کیا کہ وہ اسے شام میں دہلی کی فلائٹ کے دوران پڑھیں۔ہدایتکار نے کہاکہ پرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ کانپ رہاتھا کہ پتا نہیں امیتابھ بچن کیا سوچیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش اوم پرکاش نے اپنی بائیوگرافی (Stranger in the Mirror) نے امیتابھ کو دیے گئے فلم اسکرپٹ اور اس وقت کی کیفیت سے متعلق بتایا ہے۔راکیش اوم پرکاش نے لکھا ہے کہ اسی روز رات 11 بجے ایک کال آئی اور امیتابھ بچن نے ایک غیر معمولی سوال کیا کہ آپ اسکرپٹ لکھتے وقت کیا پی رہے تھے؟ اوم پرکاش کے مطابق انہوں نے امیتابھ بچن کو جواب دیا کہ شراب اور کوک۔بعد ازاں امیتابھ نے فلم میں کام کرنے کی رضامندی ظاہر کردی۔
راکیش نے اپنی آٹو بائیوگرامی میں مزید لکھا کہ ہے کہ اس طرح بھارتی سنیما کا ہی نہیں بلکہ عالمی سنیما کا ستارہ میری پہلی فلم عکس کا حصہ بننے والا تھا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ عکس ایک ایسی فلم جس نے ایک ہدایت کار کو جنم دیا جب کہ امیتابھ بچن ایک ایسے اعلیٰ فنکار ہیں جس نے میرے اندر ہدایتکاری کو آواز دی۔خیال رہے کہ بالی وڈ فلم عکس 2001 میں ریلیز کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی محبت: معمر جوڑے نے گھر کو کوڑے سے بھر دیا