این سی او سی کا کورونا کنٹرول کرنے کیلئے سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز بڑھنے پر سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کی بگڑتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کراچی میں کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
During the NCOC meeting held today, the forum critically reviewed disease spread in Karachi and decided to take all possible measures to assist Sindh Government in combating the rising trend of disease. 1/2
— NCOC (@OfficialNcoc) July 30, 2021
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کنٹرول کرنے کیلئے سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ سندھ کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈز، آکسیجن اور وینٹی لیٹرز بیڈ بڑھائے جائیں گے جب کہ صوبے میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
The measures being undertaken by Federal Government include ramp up of critical care capacity including oxygenated beds & vents, availability of oxygen and deployment of LEAs for implementation of SOPs and NPIs. 2/2
— NCOC (@OfficialNcoc) July 30, 2021
یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی میں کورونا کی خوفناک صورتحال۔آئیسولیشن وارڈز بھر گئے