(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیاگیا،وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جس میں کہاگیا ہے کہ تعلیمی ادارے 2 اگست سے کھول دئیے جائیں گے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں کے سٹاف کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں ماسک اور سماجی فاصلہ لازمی ہوگا،تعلیمی اداروں کے اوقات کار صبح8سے ایک بجے تک ہوں گے اورتعلیمی اداروں میں 50فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیا ہے کہ بغیر ویکسین کے کسی بھی عملے کوسکولز اور کالجز داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں تعلیمی اداروں کا دورہ کرکے عملے کی ویکسی نیشن چیک کرسکتی ہیں،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ عملے کی بروقت ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا کورونا کنٹرول کرنے کیلئے سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ