افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ،دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دینگے: آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے،دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پ آر کے مطابق افغان میڈیا کے 15 رکنی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا عوامی، سماجی ، ثقافتی رابطوں میں پل کا کردارادا کرسکتا ہے،میڈیا کی ذمہ داری ہے امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے شکست دے۔
جنرل باجوہ نے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے،دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
آرمی چیف نے کہاکہ موثر بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے،دونوں ممالک علاقائی رابطوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جنرل باجوہ نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں ترقی ہوگی،پاک افغان نوجوان خطے کا مستقبل ہیں،پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملے گا،امید ہے دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں مزید دوروں کا تبادلہ ہو گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صحافیوں کے وفد نے افغان امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا،افغان صحافیوں نے امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صحافیوں نے تبادلہ خیال کا موقع دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکرکیا، افغان صحافی نے کہاکہ افغان عوام کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر شکر گزار ہیں، افغان میڈیا وفد نے کہاکہ پاکستان کا افغان مہاجرین کی میزبانی، امن عمل میں کردار قابل قدر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری