حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا،وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کل رات12 بجے ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں1.71 روپے جبکہ مٹی کے تیل میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے تاہم ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 فی لٹر برقراررکھی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 85 روپے 75 پیسے ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروزیراعظم کے مشیر شہباز گل کا کہنا تھا کہ 'اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔'
اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 30, 2021
جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے pic.twitter.com/f9mlC2Yhlw
واضح رہے کہ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ،دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دینگے: آرمی چیف