(24نیوز) سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے رکن اسمبلی نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈ رپر عملدرآمد نہ ہونے پر مسلسل دوسرے روز بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی مقررہ وقت کی بجائے2گھنٹے 15منٹ کی تاخیر سے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول کے بعد سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ لگتا ہے کہ ابھی تک نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہیں ہوا ، سپیکر نے وزیر قانون راجہ بشارت کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہراجہ صاحب کیوں ایسا ہی ہے نا؟۔
سپیکرنے کہا کہ جب تک نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہیں ہوتا قانون سازی بھی نہیں ہو گی اس کے ساتھ ہی انہوں نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے پیر کی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تو اپوزیشن بنچوں سے سپیکر سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈیسک بجائے گئے اور نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکومت کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگائے گئے ۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں زکوٰة و عشر کے محکمہ کے سوالات کے جوابات دئیے جانے تھے جبکہ پراونشل موٹر وہیکل (ترمیمی)بل2021ایوان میں متعارف کرانا جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔امیتھابھ بچن نے غیر معمولی سوال کیا،پھر رضا مندی دیدی
نذیر چوہان آئے گا تو اسمبلی چلے گی۔۔سپیکر ڈٹ گئے۔۔اجلاس ملتوی کر دیا
Jul 30, 2021 | 19:11:PM