( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے سیاحت کے دروازے کھولنے کا اعلان کر دیا، یکم اگست سے سیاحوں کی آمد پر عائد عارضی پابندی بتدریج ختم کر دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے سیاحت کے دروازے کھولنے کا اعلان کے بعد سیاحتی ویزہ رکھنے والے افراد یکم اگست سے مملکت میں سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں گے مگر یہ اجازت انہیں افراد کو دی جائے گی جو کورونا کی ویکسین لگوا چکے ہوں۔
ویکسین لگوانے والے افراد کو سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا جس کے بعد بنیادی قرنطینہ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
سعودی عرب کی جانب سے سیاحوں کو پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اور زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کی کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عائزہ خان کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو نے دھوم مچا دی