(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ صرف دھاندلی کا الزام لگاناکافی نہیں ، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ملکر حکومت کیخلاف جدوجہد کرنا ہوگی آزادکشمیر میں ن لیگ نے ساتھ دیا تو ٹھیک ورنہ پیپلزپارٹی اکیلے اپوزیشن کرے گی ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی پاکستان میں صاف شفاف الیکشن کیلئے مسلسل جدوجہد کرتی رہی ہے،تحریک انصاف کی حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز بدنیتی پر مبنی ہے،حکومت نے الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا، اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کرے گی ،اپوزیشن میں حکومت کو کوئی جماعت ٹف ٹائم دے سکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومتی دھاندلی کے باوجود آزادکشمیر سے چودھری یاسین نے کوٹلی سے دو سیٹیں نکالیں،حکومت نے چودھری یاسین اور ان کے بیٹے کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا،چودھری یاسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ حکومت نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو ہم سب آزادکشمیر پہنچیں گے،ہم حکومت کو اپنے کسی بھی ورکر کو تنگ کرنے کی اجازت نہیںدے سکتے ،انہوں نے کہاکہ صرف دھاندلی کا الزام لگاناکافی نہیں ، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ملکر حکومت کیخلاف جدوجہد کرنا ہوگی آزادکشمیر میں ن لیگ نے ساتھ دیا تو ٹھیک ورنہ پیپلزپارٹی اکیلے اپوزیشن کرے گی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وفاقی وزراآزادکشمیر میں پیسے تقسیم کرتے رہے ،آزادکشمیر میں جعلی حکومت بننے جارہی ہے، آزادکشمیر الیکشن میں جس طرح کی دھاندلی ہوئی ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا،پورے پاکستان کے عوام خان صاحب کو پہچان چکے ہیں ، سندھ کے عوام بھی جانتے ہیں عوام خان نے ہمارے وسائل پر ڈاکے ڈالے،جس نے سندھ کو ایک قطرہ پانی نہیں دیا وہ کہتا ہے سندھ کو فتح کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے کراچی میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست دی ۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں