کورونا کی شدت۔۔ڈیلٹا وائرس سے 4 ماہ سے 8سال تک کے بچے بھی متاثر

Jul 30, 2021 | 19:35:PM
کورونا کی شدت۔۔ڈیلٹا وائرس سے 4 ماہ سے 8سال تک کے بچے بھی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں بھارتی ڈیلٹا کا پھیلا شدت اختیار کرگیا ہے۔ ڈیلٹا وائرس سے چار ماہ سے 8 سال تک کے بچے بھی متاثر ہونے لگے۔
 لیاری میڈیکل کالج میں ڈیلٹا کے 26 مزید کیسز رپورٹ ہوگئے، جن میں چار ماہ کے بچے سمیت 8 سال تک کے بچے شامل ہیں۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں متاثرہ بچے اور حاملہ خواتین میں کیسز پائے گئے۔ 
متاثرہ بچوں کے اہلخانہ میں بھی مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ متاثرین کا تعلق گلستان جوہر، بلدیہ، نیوکراچی، ملیرسمیت مختلف علاقوں سے ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ڈیلٹا ویرینٹ کا ہر مریض 8 سے 9 افراد کو متاثر کرتا ہے