(24نیوز)تاجر ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر قائد کراچی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا گیا ہے ۔
تاجر ایکشن کمیٹی کے صدر رضوان عرفان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، سندھ حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومتی وفد کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔
رضوان عرفان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے تو کاروبار کے اوقات بڑھانے کی تجویز دی تھی لیکن حکومت نے الٹا ہی اقدام کر دیا۔واضح رہے کہ سندھ بھر بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے، لاک ڈاﺅن اور پابندیوں کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔سشمیتا سین کا15سال چھوٹے مداح سے رومانس، اداکارہ نے سب کچھ بتا دیا
تاجروں نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا
Jul 30, 2021 | 19:53:PM