(24نیوز)پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کردیئے اور بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کے مطابق بھارتی ناظم الامور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مو¿قف ایک مرتبہ پھر واضح کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی سفاستکار کو بتایا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا۔
انہوں نے کہابھارت نے اپنے گھنا ؤنے ڈیزائن کی تکمیل کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی۔آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔گلگت بلتستان جانیوالے سیاح خبردار!!!منجمد جھیلیں ٹوٹنے کا خدشہ
آزاد کشمیر انتخابات۔۔ بھارتی بیانات مسترد۔۔ ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
Jul 30, 2021 | 20:52:PM