(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل نندیتا دتہ کو لڑکیوں سے فحش ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ریاست بنگال کے مغربی علاقے ڈم ڈم میں ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل نندیتا دتہ اور ساتھی مینک گھوش کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے دو متاثرہ لڑکیوں کی شکایت پر کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ نے گلوکار دانیال ظفر کی پٹائی کردی۔۔۔ویڈیو وائرل
پولیس کے مطابق نندتیا دتہ اور مینک گھوش ماڈل بننے کی خواہش مند لڑکیوں کو ماڈلنگ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کا جھانسا دے کر ان سے غیر اخلاقی ویڈیوز بنوانے میں ملوث ہیں۔
بڈھن نگر پولیس کمیشنریٹ کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جائیں گے، فحش ویڈیوز کی شوٹنگ کیلئے ٹھکانوں کا بھی پتا لگا جائے گا، اداکارہ اور ساتھی سے فحش ویڈیوز فروخت کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش نے او ٹی ٹی پر شہرت کا جھانسا دے کر نیو ٹاؤن ہوٹل میں فحش ویڈیوز بنانے پر مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ علیزے شاہ کی دلبرگانے پر ڈانس ویڈیو وائرل ، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید