کورونا سے صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔۔ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی وبا کورونا کا شکار پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بخار ، کھانسی اور فلو اب بھی ہے،انہیں صحتیاب ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ انشاءاللہ سب جلد بہتر ہوجائے گا، کیونکہ اس میں وقت لگتا ہے۔مریم نواز نے اپنی طبیعت سے متعلق بیان رضا بٹ نامی سوشل میڈیا صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں دیا۔
رضا بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے طبیعت کے حوالے سے پوچھا تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر مریم نواز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ سنبل اقبال کورونا کا شکار ، مداحوں سے دعائوں کی درخواست