حکومت عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے ، پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے: شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل میں کہاہے کہ مہنگائی کا ظلم جاری رہا تو معاشرے کو غربت بے چینی کی آگ کھا جائے گی ،حکومت عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے اقدام واپس لیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے مزید اضافہ عوم کے ساتھ ظلم اورناانصافی ہے،پہلے ہی ملک میں مہنگائی کا دیو عوام کا خون پی رہا ہے ۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ بے روزگاری کا سونامی ہے ،عوام کو نوالے نوالے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے،پٹرول بجلی خوراک کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ۔
اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ مہنگائی کا ظلم اسی رفتار سے جاری رہا تو پورے معاشرے کو غربت اور بے چینی کی آگ کھا جائے گی۔ حکومت عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے۔ یہ ظالمانہ اقدام واپس لیاجائے۔ /۲
— Shehbaz Sharif (القدس في العيون) (@CMShehbaz) July 30, 2021
یہ بھی پڑھیں: چینی ارب پتی کوانسانی حقوق پر بات کر نا مہنگا پڑ گیا۔۔18برس قید بھگتے گا