سندھ میں مکمل لاک ڈاﺅن کی اجازت قطعی طور پر نہیں دی جائے گی : فوادچودھری 

Jul 30, 2021 | 21:54:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں مکمل لاک ڈاﺅن کے نفاذ پر کہاہے کہ مکمل لاک ڈاﺅن کا کوئی آپشن کسی صوبے کو دستیاب نہیں ،سندھ کو وفاق کا یہ پیغام واضح طور پر دیا گیاکہ انفرادی فیصلے نہیں کئے جاسکتے این سی او سی کی گائیڈلائنز پر عمل درآمد کیاجانا ضروری ہے ،سندھ میں مکمل لاک ڈاﺅن کی اجازت قطعی طور پر نہیں دی جائے گی ۔
فوادچودھری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مکمل لاک ڈاﺅن سے متعلق وفاقی حکومت کی پالیسی واضح ہے،سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے صوبے اس ضمن میں انفرادی فیصلہ نہیں کر سکتے،ان کاکہناتھا کہ مکمل لاک ڈاﺅن کا کوئی آپشن کسی صوبے کو دستیاب نہیں ، کورونا وائرس سے متعلق پالیسی وفاق اور این سی او سی جاری کرتے ہیں ،صوبے پالیسی پر عملدرآمد کے پابندہیں ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ پاکستان نے کورونا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا ہے،مکمل لاک ڈاﺅن سے مزدور،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے طبقات متاثر ہوتے ہیں ، سندھ نے ایس او پیز پر عمل کیا ہوتا تو آج کراچی میں صورتحال سنگین نہ ہوتی ۔
انہوں نے کہاکہ سندھ کو وفاق کا یہ پیغام واضح طور پر دیا گیاکہ انفرادی فیصلے نہیں کئے جاسکتے این سی او سی کی گائیڈلائنز پر عمل درآمد کیاجانا ضروری ہے ،پاکستان آرٹیکل 151 کے تحت ایک سنگل مارکیٹ ہے ،کراچی کی بندرگاہ پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے،ایسے اقدام کی اجازت نہیں دی جا سکتی جس سے معاشی شہ رگ متاثر ہو۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں مکمل لاک ڈاﺅن کی اجازت قطعی طور پر نہیں دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے ، پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے: شہبازشریف

مزیدخبریں