کورونا کی چوتھی لہر پاکستان سمیت 15 ممالک میں پھیل چکی۔ ڈبلیو ایچ او
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)عالمی ادارہ صحت نے مراکش سے لے کر پاکستان تک15 ممالک میں کرونا وبا کی چوتھی لہر کے پھیلنے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ کرونا کی چوتھی لہر مشرق وسطیٰ ، افریقا اور ایشیا جیسے خطوں میں پھیل رہی ہے جہاں ابھی تک وبا پر قابو پانے کے لئے ویکسی نیشن کا خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کی ڈیلٹا کی شکل پہلے بھارت سامنے آئی تھی جو اب مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے 15 ممالک میں پھیل چکی ہے۔
مشرقی بحیرہ روم کا خطہ مراکش سے لے کر پاکستان تک صومالیہ اور سعودی عرب تک وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہے اور اس میں فلسطینی علاقوں کے علاوہ 21 دیگر ممالک بھی شامل ہیں اور اس خطے کی آبادی تقریبا 68 کروڑ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈیلٹاکی تبدیل شدہ کرونا کی نئی شکل مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں بڑھتی ہوئی تعداد میں کوویڈ 19 انفیکشن اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔بیان میں مشرقی بحیرہ روم کے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المنظری کے حوالے سے بتایا گیا کہ نئے کیسز ان افراد کے ہیں جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرادیا