ٹوکیو اولمپکس ۔ پاکستان کی ایک اور ایتھلیٹ بسمہ خان بھی ایونٹ سے باہر

Jul 30, 2021 | 23:32:PM

 (24نیوز)ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی ایک اور ایتھلیٹ بسمہ خان بھی ایونٹ سے باہر ہوگئیں ٹوکیو اولمپکس میں ویمنز سوئمنگ کی 50 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی بسمہ خان نے حصہ لیا، ان کی ٹائمنگ 27 اعشاریہ ساتھ آٹھ سیکنڈز رہی۔ 
اس ایونٹ میں 81 سوئمر نے شرکت کی جبکہ بسمہ خان کا نمبر 56 واں رہا۔بسمہ خان کی ناکامی کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے پاکستانی ایتھلیٹس کے باہر ہونے کی تعداد 6 ہوگئی۔
اولمپکس مقابلوں میں اب پاکستان کے4 ایتھلیٹس باقی بچے ہیں جو آنے والے دنوں میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔یکم اگست کو پاکستان کے 2 شوٹر خلیل اختر اور غلام بشیر 25 میٹر ریپڈ فائیر میں حصہ لیں گے اور نجمہ پروین 2 اگست کو 200 میٹر ریس میں حصہ لیں گی جبکہ 4 اگست کو پاکستان کے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم جیولن تھرو میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ ٹوکیواولمپکس میں پاکستان کے 10 ایتھلیٹ نے حصہ لیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں۔پاکستان کے آدھے ایتھلیٹ ٹوکیو اولمپکس سے باہر

مزیدخبریں