(24 نیوز)ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے نو منتخب سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا، جس میں انہوں نے ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔
سپیکر سبطین خان نے کارروائی سے قبل دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی وجوہات بیان کیں، بعد ازاں سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے ووٹنگ کے طریقہ کار کا اعلان کیا اور بتایا کہ کارروائی خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت دینے کی قرارداد پر 93 سے زائد اراکین نے کھڑے ہو کر ووٹ دیا، جس کے بعد ووٹنگ کا آغاز کیا گیا۔
ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی میں پہلے خواتین کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا، پہلا ووٹ پی ٹی آئی کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاسٹ کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، سابق وزیر نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا