ڈپٹی سپیکر کا انتخاب: پنجاب اسمبلی سے بڑی خبر آگئی

Jul 30, 2022 | 09:56:AM

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع ہوں گے، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے ہوگا۔

 تحریک انصاف کی جانب سے واثق قیوم ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار نامزد جبکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کا نام ابھی سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت کا استعفیٰ آگیا

دوسری جانب ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ پڑے۔

پنجاب اسمبلی کے نو منتخب سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔ سپیکر سبطین خان نے کارروائی سے قبل دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی وجوہات بیان کیں۔

بعد ازاں سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے ووٹنگ کے طریقہ کار کا اعلان کیا اور بتایا کہ کارروائی خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی

سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت دینے کی قرارداد پر 93 سے زائد اراکین نے کھڑے ہو کر ووٹ دیا، جس کے بعد ووٹنگ کا آغاز کیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی میں پہلے خواتین کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا، پہلا ووٹ پی ٹی آئی کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاسٹ کیا تھا۔

مزیدخبریں