لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑکامعاملہ،عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑ کےمعاملہ کے حوالے سےبابر اعوان نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی حاضری معافی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مصروفیات کےباعث عمران خان آج پیش نہیں ہوسکتےاس لئے درخواست قبول کی جائے ۔
خیال رہے کہ عدالت نےعمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں آج تک توسیع کررکھی ہے۔