وزیراعظم شہباز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایف آئی اے کی سپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف 25 ارب روپے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
ایف آئی اے کی سپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی سپیکر کا انتخاب: پنجاب اسمبلی سے بڑی خبر آگئی
دوسری جانب ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ پڑے۔
پنجاب اسمبلی کے نو منتخب سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔ سپیکر سبطین خان نے کارروائی سے قبل دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی وجوہات بیان کیں۔
بعد ازاں سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے ووٹنگ کے طریقہ کار کا اعلان کیا اور بتایا کہ کارروائی خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی
سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت دینے کی قرارداد پر 93 سے زائد اراکین نے کھڑے ہو کر ووٹ دیا، جس کے بعد ووٹنگ کا آغاز کیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی میں پہلے خواتین کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا، پہلا ووٹ پی ٹی آئی کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاسٹ کیا تھا۔