عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تیل کی پیداواربڑھانے کی توقعات کم ہونے پر تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالرفی بیرل کا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے
اوپیک پلس کے آئندہ اجلاس میں گروپ کی جانب سے تیل کی پیداواربڑھانے کی توقعات کم ہونے پر جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالرفی بیرل کا اضافہ ہوگیا ہے۔
برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، برنٹ خام تیل کے ستمبر کے سودوں میں 2.79 ڈالر، یا 2.6 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر کے سودوں کی قیمت 109.93 ڈالر فی بیرل رہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی یونائیٹڈ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) کی قیمت 2.79 ڈالر یا 3 فیصدبڑھ کر99.21 فی بیرل ہوگئی۔