"غلاف کعبہ تبدیل"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کا پر نورعمل مکمل ، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں امام کعبہ اورحرمین شریفین امور کی جنرل پریزیڈینسی کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی شرکت کی۔
حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق مسجد الحرام میں موجود سینکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظردیکھا اوردعائیں کیں۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں کلید بردار کعبہ، منتظمین ، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت 200 سے زائد ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا،غلاف کعبہ کو کسوہ کہتے ہیں اوریہ مجموعی طور پر16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔
A closeup view of the new Kiswah being donned on the Kabah#KiswahCeremony1444pic.twitter.com/mfWFDT80iP
— Haramain Sharifain (@hsharifain) July 29, 2022
غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہر سال 9 ذی الحج کو ہوتی تھی تاہم رواں سال تاریخ تبدیل کرکے یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔