پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

Jul 30, 2022 | 11:20:AM

 (24 نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتشار، خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، مداخلت نرم ہو، گرم ہو یا سخت، سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ایک دن قیمتی ہے، سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔

 سربراہ عوامی مسلم لیگ نے دعویٰ کیا کہ اگر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں، غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، نہ بجلی کا بل، نہ بچوں کی فیس،غریب وینٹی لیٹر پر ہے، سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں