انتخابات سے متعلق شیخ رشید کا بیان،رانا ثنااللہ کا رد عمل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا عام انتخابات سے متعلق شیخ رشید کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی، پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑے اور اس کے ارکان قومی اسمبلی اپنے استعفے قبول کروائیں تو وہ یقین دلاتے ہیں کہ ملک میں ضمنی الیکشن نہیں بلکہ عام انتخابات ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن، نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی، قرنطینہ والے بھی الیکشن کیلئے مان گئے ہیں، صرف مولانا فضل الرحمان رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑکامعاملہ،اہم خبر سامنے آ گئی