(24نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان جبکہ شمالی و مشرقی بلوچستان،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی پنجاب ،اسلام آباد،بالائی خیبر پختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، خطہ پوٹھوہار،گجرات، سیالکوٹ،نارروال ،لاہور، قصور میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،گوجرانوالہ، سرگودھا ، فیصل آباد،ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے،خضدار،کوئٹہ ، سبی، نصیر آباد، تربت، پنجگور،آ واران، لسبیلہ اورچمن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، مانسہر، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور، مردان اور مالاکنڈ میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
کشمیر میں بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب رہے گا تاہم کراچی،سکھر، لاڑکانہ،جیکب آباداورگردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،قصور، ساہیوال میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور،مردان، مالاکنڈ ، باجوڑ، لکی مروت، بنوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، ٹانک، خضدار، ژوب، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی اور بولان کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے،کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استوراوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،مسافر اور سیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں۔