(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے نکاح کے لیے ختم نبوتﷺ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما کے گھر پر حملہ، بڑی خبر آگئی
پرویز الٰہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوتؐ کے حلف نامے والے نئے فارم دیے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، نکاح رجسٹراروں کو نئے فارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور نئے فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔